انٹرمیڈیٹ امتحان کو لیکر ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی نے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ میٹنگ کی

تاثیر 28 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سارن، 28 جنوری : آئندہ 2 فروری سے 13 فروری 2026 تک منعقد ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کو پرامن اور بدعنوانی سے پاک ماحول میں منعقد کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ضلع مجسٹریٹ ویبھو سریواستو اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونیت کمار نے مشترکہ طور پر ضلع کے تمام 69 امتحان مراکز کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی اور اہم ہدایات جاری کیں۔
میٹنگ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے واضح کیا کہ امتحان کی شفافیت پر کسی بھی سطح پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام سنٹر سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی ہدایات کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ امتحان مراکز میں امیدواروں کی مکمل تلاشی لی جائے اور موبائل فون یا دیگر الیکٹرانک آلات کے داخلے پر سختی سے پابندی ہوگی۔