بی جے پی نے شراب گھوٹالے کو لے کر کرناٹک کی کانگریس حکومت پر حملہ کیا

تاثیر 30 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 30 جنوری : شراب گھوٹالے کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کرناٹک کی کانگریس حکومت پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ بی جے پی نے کہا کہ کرناٹک حکومت نے اسے ملی عوامی حمایت کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔
بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جمعہ کو منعقد ایک پریس کانفرنس میں راجیہ سبھا کے رکن سدھانشو ترویدی نے کہا کہ کرناٹک وائن مرچنٹس ایسوسی ایشن نے ریاستی کانگریس حکومت پر شراب گھوٹالہ کا الزام عائد کیا ہے۔
یہ الزام اپوزیشن بی جے پی کی طرف سے نہیں بلکہ کرناٹک وائن مرچنٹس ایسوسی ایشن نے عائد کئے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق، ریستورانوں اور ہوٹلوں کو شراب کے لائسنس دینے کے دوران محکموں تک رقم پہنچائی گئی۔