جبل پور میں تیز رفتار کار نے 12 مزدوروں کو کچلا، دو کی موت، سات کی حالت تشویشناک

تاثیر 18 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جبل پور، 18 جنوری:مدھیہ پردیش کے جبل پور میں اتوار کی دوپہر ایک تیز رفتار کار نے سڑک کنارے بیٹھے تقریباً 12 مزدوروں کو کچل دیا۔ حادثے میں دو مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ 10 مزدور زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے سات کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ سبھی زخمیوں کو 108 ایمبولینس کی مدد سے میڈیکل کالج اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق، حادثہ اتوار کی دوپہر دو بجے ہوا۔ جبل پور کے بریلا تھانہ علاقے میں واقع رنگ روڈ پر مزدور سڑک کے ڈیوائیڈر میں لگی لوہے کی جالیوں کی صفائی کا کام کرنے کے بعد وہیں بیٹھ کر کھانا کھا رہے تھے۔ اسی دوران بریلا سے جبل پور کی جانب ا? رہی ایک تیز رفتار سفید کار نے مزدوروں کو ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہو گئی۔