تاثیر 20 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈووکیٹ ) آج مورخہ 20 جنوری 2026 کو سہسرام بلاک میں خواتین کی خواندگی کے مراکز کا افتتاح کیا گیا ۔ “خواتین کی خواندگی کی طرف ایک قدم” پروگرام دت اور مہادلت،اقلیتی انتہائی پسماندہ طبقہ کے اکچھر آنچل یوجنا کے تحت موقع پر مڈل اسکول قلعہ چک ٹولی میں منعقد ہوا، جسمیں سہسرام بلاک کے کے آر پی شری رام نارائن سنگھ کی موجودگی میں تعلیمی کارکن محمد سلطان نے خواتین کی خواندگی مرکز کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر کے آر پی شری رام نارائن سنگھ نے بتایا کہ ضلع کلکٹر روہتاس مسز ادیتا سنگھ کی ہدایت کے تحت روہتاس ضلع کی تمام ناخواندہ خواتین کو خواندہ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ہمیں اس مہم میں ہاتھ بٹانا چاہئے اور ہر ناخواندہ عورت کو خواندہ بنا کر اس نیک مقصد میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے ۔ تمام موجود خواتین نے اس پروگرام کو سراہا اور خواندہ بننے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ تعلیمی کارکن محمد سلطان نے اس افتتاحی تقریب میں نوٹ بک، پنسل، ڈسٹر اور کٹر تقسیم کر لوگوں کو خواندگی حاصل کرنے کی ترغیب دی ۔

