تاثیر 2 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
فیروز آباد، 2 جنوری : تھانہ نارکھی کے علاقے میں پٹرول پمپ پر کام کرنے والے دو ملازمین کی موت ہو گئی۔ ان کی لاشیں جمعہ کو جنریٹر روم سے ملیں۔ ابتدائی طور پر موت کی وجہ جنریٹر کے دھوئیں سے دم گھٹنا سمجھا جاتا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ساگر ولد چندیل سنگھ اور موہت ولد راجندر سنگھ ساکن اٹاوہ ضلع کے روپ پورہ گاؤں نارکھی تھانہ علاقے کے اسن چوراہا میں واقع ایک پٹرول پمپ پر کام کرتے تھے۔ ہر روز کی طرح جمعرات کی رات بھی اپنا کام ختم کر کے یہ دونوں نوجوان اپنے کمرے میں سونے چلے گئے۔ اس کمرے میں جنریٹر چل رہا تھا۔ جمعہ کے روز جب دونوں کافی دیر تک نہیں اٹھے تو آس پاس کے لوگوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

