تاثیر 24 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سیٹی24 جنوری ( ذوالقرنین) پٹنہ سیٹی کے قدیم ترین اسکول ایم اے اے سنیئر سیکڈری اسکول کے وسیع و عریض میدان پر آج دن کے 11بجے دن سے سالانہ کھیل کو د مقابلہ( 2026)کا شاندار افتتاح ہوا اسکول کی مجلس عاملہ کے سکریٹری ڈاکٹر سید مسعود عالم اور اسکول کے پرنسپل سید مظفر رضا نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر اور امن کی علامت فضا میں غبارہ اڑا کر با قاعدہ مقابلہ کا افتتاح کیااس کے بعد اسکول کے اسپورٹ استاد محمد حسین کی نگرانی میں 50 میٹر ریس،100میٹر ریس، چمچہ گولی ریس تین پیر کادوڑ اور بھی کئی دیگر مقابلہ ہوئے جو طلباء و طالبات کے لئے بڑا ہی دلچسپ لمحہ تھا آج کے مقابلوں میں اسکول کے ٖصرف طلباء کو ہی شامل کیا گیا تھا اس مقابلہ کو دیکھ کر طلباء و طالبات میں کافی جوش و خروش پایا گیا یہ مقابلہ 28 جنوری تک اسکول میدان میں ہوگا اس موقع پر اسکول کے سبھی اساتذہ کرام موجود تھے جو محمد حسین کھیل استاد کی معاونت کر رہے تھے جس کی وجہ سے مقابلہ دلچسپ ہورہا تھا اور کامیاب بھی ہو رہا تھا ، اس کی اطلاع اسکول کے سنیئر استاد سید امتیاز عالم نے دی ہے۔

