تاثیر 22 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ،22جنوری: بہار کی راجدھانی پٹنہ سے متصل مسورھی میں پولیس اور بدنام زمانہ بدمعاش کے درمیان انکاونٹر ہوا، جس میں بدمعاش کو گولی لگنے کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بدمعاش کے پاس سے 9 ایم ایم کی پستول برآمد کی ہے۔ ملزم پر بہار اور جھارکھنڈ میں کئی معاملے درج ہیں۔
یہ انکاو?نٹر جمعرات کے روز علی الصبح مسورھی تھانہ علاقے لالہ بیگھا موڑ کے قریب ہوا۔ بہار میں آپریشن لنگڑا کے تحت پولیس نے بدمعاش کے دائیں پیر میں گولی ماری۔ پولیس کے مطابق بدمعاش کی شناخت پرمانند یادو (23 سال) کے طور پر کی ہے جو چتر چندوا، لاتیہار ضلع، جھارکھنڈ کا رہائشی ہے۔

