سیتامڑھی میں 16 سالہ طالب علم کی دردناک موت

تاثیر 16 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی16 جنوری (مظفر عالم)ضلع سے انسانیت کو شرما دینے والا ایک ایسا دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے پورے سماج کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ پُوپری تھانہ علاقہ میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے کے بعد جہاں ایک 16 سالہ نوعمر طالب علم کی موقع پر ہی موت ہو گئی، وہیں دوسری طرف کچھ بے حس لوگ اس کی لاش کو نظرانداز کر کے سڑک پر بکھری مچھلیوں کو لوٹنے میں مصروف نظر آئے۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، جو سماج کی گرتی ہوئی انسانیت کا زندہ ثبوت بن گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ پُوپریبینی پٹی مرکزی شاہراہ پر جھجھیہٹ چوک کے قریب پیش آیا۔