آر پی ایف،محکمہ جنگلات کی کارروائی سے سہسرام​​ اسٹیشن کالکا میل سے بر آمد ہوئے 311 کچھوے

تاثیر 18 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

             سہسرام ( انجم ایڈووکیٹ ) آر پی ایف اور محکمہ جنگلات نے سہسرام ​​ریلوے اسٹیشن پر ایک بڑا مشترکہ آپریشن کیا جسمیں سہسرام ​​ریلوے اسٹیشن کالکا میل سے 311 زندہ کچھوے برآمد ہوئے ۔ اس سلسلے میں آر پی ایف انسپکٹر سنجیو کمار نے بتایا کہ کالکا سے ہاوڑہ جانے والی کالکا میل کے جنرل کوچ میں بڑی تعداد میں کچھوؤں کی اسمگلنگ کی اطلاع ملنے کے بعد آر پی ایف کی ٹیم کو چوکس کیا گیا، سہسرام ​​اسٹیشن پہنچنے پر مکمل تلاشی لی گئی، جیسے ہی ٹرین پلیٹ فارم پر پہنچی، آر پی ایف کی ٹیم نے جنرل کوچ کی تلاشی لی اور اسکی سیٹوں کے نیچے سے 11 مشکوک بوریاں برآمد ہوئیں، جب کالکا میل سے اسے پلیٹ فارم پر اتار کر بوریا کھولا گیا تو اسمیں زندہ کچھوے ملے، مجموعی طور پر 311 زندہ کچھوے برآمد ہوئے ۔ آر پی ایف انسپکٹر سنجیو کمار نے بتایا کہ تمام کچھوؤں کو بوریوں میں غیر انسانی طریقے سے بھرا گیا تھا ۔ فوری طور پر محکمہ جنگلات کو اطلاع دی گئی ۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام کچھوؤں کو اپنے قبضے میں لیکر ضروری قانونی کارروائی شروع کی، ان کی گنتی کی اور ابتدائی تحقیقات کے بعد انہیں محفوظ مقام پر پہنچا دیا ۔ یہ معلوم کرنے کے لئے مزید کوششیں جاری ہیں کہ کچھوؤں کو کہاں سے لایا گیا اور انھیں کہاں لے جایا جانا تھا ۔ اسمگلروں کی شناخت اور گرفتاری کے لئے تفتیش جاری ہے ۔ اس طرح کی غیر قانونی حرکت ٹرین سے اسمگلنگ کو روکنے کے لئے سیکورٹی ایجنسیاں مسلسل چوکسی برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔ آر پی ایف نے مسافروں اور عام عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع ریلوے پروٹیکشن فورس یا انتظامیہ کو دیں تاکہ مزید کارروائی کی جاسکے ۔