تاثیر 13 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 13 جنوری:وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں منگل کے روز بہار کابینہ کی میٹنگ میں کل 43 ایجنڈا کو منظوری دی گئی۔
کابینہ نے محکمہ زراعت میں 694 مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی۔ ڈیری، فشریز، اور اینیمل ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں بھی 200 آسامیاں منظور کی گئیں۔ ممبئی میں 314 کروڑ روپے کی لاگت سے بہار بھون کی تعمیر کو بھی منظوری دی گئی۔ محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن میں نو نئی آسامیاں بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔

