تاثیر 12 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی/قاضی پیٹ (تلنگانہ)، 12 جنوری : تلنگانہ کے قاضی پیٹ میں واقع ریلوے اسٹیڈیم میں اتوار کو 58ویں سینئر نیشنل کھو-کھو چمپئن شپ (مرد اور خواتین) 2025-26 کا شاندار افتتاح کے ساتھ آغاز ہوا۔ اس باوقار قومی مقابلے میں ملک بھر سے 1400 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
افتتاحی تقریب شاندار رہی ، جس میں ٹیموں کی پریڈ، نظم و ضبط این سی سی مارچ پاسٹ اور رنگا رنگ ثقافتی پروگراموں کے ساتھ ایک شاندار تقریب نے سامعین کو محظوظ کیا۔تلنگانہ کھو-کھو ایسوسی ایشن اور ایونٹ میں شامل تمام عہدیداروں کی تعریف کرتے ہوئے،کے کے ایف آئی کے صدر سدھانشو متل نے کہا،’’میں اتنی بڑی شرکت کے ساتھ سینئر نیشنلز کے اتنے بڑے ایونٹ کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ ملک کے کونے کونے سے کھلاڑی آئے ہیں۔ ہر کھو-کھو کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے کھیل کو نئی بلندیوں تک لے جائے۔ ہم یقینی طور پر اس خواب کو حاصل کریں گے۔‘‘
وزیر کھیل واکیٹی سری ہری نے اس تقریب کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’’اس شاندارتقریب کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں دہلی میں ہوں، قاضی پیٹ میں نہیں۔ ملک کے تمام حصوں سے ٹیموں کی شرکت سے پتہ چلتا ہے کہ کھو کھو کتنی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ میں کے کے ایف ائی کے صدر سدھانشو متل، جنرل سکریٹری اپکار سنگھ، اور تلنگانہ کھوکھو ایسوسی ایشن کے صدر کو اس کامیاب انعقاد کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

