آسام پہنچے امت شاہ کا وزیر اعلیٰ نے ڈبرو گڑھ میں پرتپاک استقبال کیا

تاثیر 30 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ڈبرو گڑھ، 30 جنوری : دو روزہ دورہ آسام پر بالائی آسام کے ڈبرو گڑھ واقع ڈاکٹر بھوپن ہزاریکا ہوائی اڈے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعرات کی دیر رات پہنچے۔ ہوائی اڈے پر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما نے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ریاست کی عوام کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران مرکزی وزیر سربانند سونووال نے بھی ہوائی اڈے پر شاہ کا خیر مقدم کیا۔
وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا فیس بک پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان کا (امت شاہ) دورہ بالائی آسام کی مجموعی ترقی، انتظامیہ اور ثقافتی تہوار کے اہم سنگ میل کو نشان زد کرے گا۔ ہم آسام کے لوگوں کے لیے ان کی رہنمائی اور ہمیشہ حمایت کی توقع کرتے ہیں۔
معلوم ہو کہ امت شاہ آج بالائی آسام میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہیں شام کے وقت وہ گوہاٹی واقع ا?سام پردیش بی جے پی ہیڈکوارٹر اٹل بہاری واجپئی بھون میں پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق میٹنگ میں حصہ لیں گے۔