تاثیر 8 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سڈنی، 8 جنوری : آسٹریلیا نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ایشز سیریز 4-1 سے جیت لی۔ یہ میچ سیریز کا قریب ترین ٹیسٹ ثابت ہوا، جس میں پانچویں دن ٹرننگ پچ، امپائرنگ تکنیک پر تنازعہ اور آخری لمحات کا دباؤ -سب کچھ دیکھنے کو ملا ۔
انگلینڈ کی تیسری اننگز میں جیکب بیتھل کے شاندار 154 رن کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کے لیے 160 رن کا ہدف دیا۔ جواب میں آسٹریلیا کی اننگز ڈگمگا گئی اور اس کی پانچویں وکٹ 39 رن پر گر گئی۔ ایلکس کیری (ناٹ آؤٹ 16) اور کیمرون گرین (ناٹ آؤٹ 22) نے پھر چھٹی وکٹ کے لیے 40 رن کی نازک لیکن فیصلہ کن شراکت داری قائم کی، کیری نے ول جیکس کی گیند پر فاتحانہ رن بنائے۔

