تاثیر 21 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
میلبورن، 21 جنوری : آسٹریلین اوپن 2026 میں عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا نے بدھ کو راڈ لیور ایرینا میں کھیلے گئے مقابلے میں چین کی بائی زووشوان کو 6-3، 6-1 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
دفاعی چیمپئن سبالینکا نے پہلے سیٹ میں مضبوط آغاز کرتے ہوئے 5-0 کی برتری حاصل کر لی، لیکن اس کے بعد ان کا کھیل اچانک لڑکھڑا گیا۔ بائی زووشوان نے نہ صرف اپنی سرو س ہولڈ کی بلکہ مسلسل تین گیمز جیت کر سبالینکا کی سروس پر بریک لگاکر مسلسل تین گیم جیت لئے۔اس سے میچ میں تھوڑی دیر کے لیے تناؤ بڑھ گیا اور سبالینکا کورٹ پر کافیپریشان نظر آئیں۔ تاہم، اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، 27 سالہ بیلاروسی نے بالآخر پہلا سیٹ اپنے نام کیا۔

