تاثیر 30 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
گوہاٹی، 30 جنوری :معروف گلوکار اور موسیقار آنجہانی زوبین گرگ کے قتل کیس میں کامروپ میٹروپولیٹن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جمعہ کو تین ملزمین کی ضمانت کی عرضی مسترد کر دی ہے ۔ ان کی اہلیہ گریما سیکیا گرگ نے عدالت کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔
کامروپ میٹروپولیٹن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے زوبین گرگ قتل کیس کے ملزم امرت پربھا مہنت اور دو سیکورٹی گارڈز کی ضمانت کی درخواستیں آج مسترد کر دیں۔ عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے گریما گرگ نے کہا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث مجرموں کو سخت سے سخت سزا ملنی ہی چاہیے۔

