تاثیر 2 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ، 2 جنوری:۔ممبئی کے آرے کالونی علاقے میں پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں بیسٹ بس اور ٹرک کے ٹکرانے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثہ دنکر راؤ دیسائی مارگ پر یونٹ نمبر 16 بس اسٹاپ کے نزدیک صبح تقریباً 6:20 بجے پیش آیا، جب بارش کے باعث سڑک پر پھسلن تھی اور ٹرک قابو کھو بیٹھا۔حادثے میں ٹرک ڈرائیور چیہر اجی ٹھاکر، جو گجرات کے رہائشی تھے، موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ بس ڈرائیور محمد رفیق شیخ (48) کو سر اور ٹانگ میں چوٹیں آئیں جبکہ بس کنڈکٹر رویندر شیمبدکر (56) کو معمولی نوعیت کے زخم آئے۔

