ڈوڈہ میں روڈ سیفٹی کے تحت بائک ریلی کا انعقاد

تاثیر 22 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں، 22 جنوری : موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ ڈوڈہ کی جانب سے روڈ سیفٹی ماہ کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس ڈوڈہ سے ایک بیداری بائک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔روانگی سے قبل ڈپٹی کمشنر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سڑک تحفظ سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ ضلع ڈوڈہ ماضی میں سڑک حادثات سے خاصا متاثر رہا ہے، اس لیے تمام سڑک استعمال کرنے والوں کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔