بی جے پی نے سازش کے تحت منریگا سے مہاتما گاندھی کا نام ہٹا دیا ، ریاستی صدر

تاثیر 27 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)مقامی بلاک حلقہ کے کٹاسا پنچایت کے پیغمبر پور میں کانگریس کے زیر اہتمام منریگا بچاؤ سنگرام چوپال میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے خلاف غم  و غصے کا اظہار کیا گیا۔ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور تنظیم کے انچارج کرشنا الوارو نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومت منریگا کو کمزور کرکے ملک کے مزدوروں کو ان کے روزگار سے محروم کرنا چاہتی ہیں کانگریس مزدوروں کے حقوق کے لیے سڑکوں سے ایوان تک لڑ رہی ہے۔ ریاستی کانگریس کے صدر راجیش رام نے کہا کہ منریگا غریبوں کے لیے ایک مضبوط حفاظتی ڈھال ہے  تاہم موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جاب کارڈ ہولڈرز کو کمزور کرتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرام سوراج کے راجیو گاندھی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے مقصد سے یو پی اے حکومت کے اس وقت کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی کابینہ نے منریگا اسکیم بنائی تھی۔ اس کا مقصد گرام پنچایتوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور 100 دن کی اجرت فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے اس اسکیم کو غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کے لیے لائف لائن قرار دیا۔ ریاستی صدر نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت اسے کمزور کرکے سرمایہ داروں کے مفاد میں کام کرنا چاہتی ہے۔ اب یہ ایک سکیم کے طور پر نہیں بلکہ ایک مشن کے طور پر کام کرے گا سازش کے تحت مہاتما گاندھی کا نام منریگا سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں رہتے ہوئے گاندھی کا نام مٹا جا سکتا ہے، لیکن ان کے خیالات اور اصولوں کو کبھی نہیں مٹا سکتے۔ سابق ایم ایل اے رشی مشرا نے کہا کہ حکومت ایک غلط ذہنیت کی وجہ سے گاندھی کے نام اور ان کی سوچ کی مخالفت کر رہی ہے۔ دیہات کی مناسب ترقی منریگا جیسی اسکیموں سے ممکن ہوئی۔ بی جے پی حکومت اس اسکیم کو سرمایہ داروں کے حوالے کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پروگرام کی صدارت اقلیتی سیل کے ریاستی جنرل سکریٹری حامد مظفر چاند نے کی جنہوں نے مہمانوں کو پاگ چادر سے نوازا پروگرام کی نظامت یوتھ کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری سید تنویر حسن نے کی۔ اس موقع پر قانون ساز کونسلر ڈاکٹر مدن موہن جھا، ضلع صدر دیانند پاسوان، حسیب انور، ڈاکٹر امتیاز نورانی، منوج مشرا، رامانند کمار، ڈاکٹر فیروز عالم، نوشاد عالم، رام پوکار چودھری، انیکیت مشرا، ناصر علی جمال حسن، سید احبی جے پیبمد اور دیگر کئی کانگریسی لیڈران موجود تھے۔ یہاں چوپال پروگرام میں مظفر پور سکرا کی جاب کارڈ ہولڈر خاتون مہیشوری دیوی اور گائے گھاٹ کی چائنا دیوی نے منریگا کی حمایت میں لوک گیت پیش کرکے بی جے پی کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔ وارڈ ممبر بالا چوپال نے مختلف سرکاری اسکیموں پر عمل آوری میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر روشنی ڈالی اور کئی مشکلات سے آگاہ کیا