یو جی سی کے نئے قوانین کی حمایت میں بی ایس پی ، جنرل کٹیگری کے لوگوں کی مخالفت غلط: مایاوتی

تاثیر 28 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 28 جنوری : یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے نئے ضابطوں کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ دریں اثنا، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ایکویٹی کمیٹیوں کی تشکیل کو لازمی قرار دینے والے یو جی سی کے نئے ضابطوں کا دفاع کیا ہے ۔ جنرل کٹیگری کے لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں، جو مناسب نہیں ہے ۔
بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بدھ کو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ذات پات کی بنیاد پر تفریق کو دور کرنے کے لیے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے ذریعہ سرکاری کالجوں اور نجی یونیورسٹیوں میں بھی ’ایکویٹی کمیٹی‘ بنانے کے نئے اصول کی کچھ دفعات کو جنرل کٹیگری کے صرف ذات بات کی تفریق والی ذہنیت کے ہی لوگوں کے ذریعہ ہی اسے اپنے خلاف تفریق اور سازش مان کر اس کی جو مخالفت کی جا رہی ہے، وہ کسی بھی طرح سے مناسب نہیں ہے۔ جب کہ پارٹی کا یہ بھی ماننا ہے کہ ایسے قوانین کو لاگو کرنے سے پہلے اگرسب کو اعتماد میں لے لیا جاتا تو یہ بہتر ہوتا اور اس سے ملک میں مزید سماجی تناؤ نہ پیدا ہوتا