مالیگاوں شاہراہ پر بس اور ٹرک کی شدید ٹکر، چار ہلاکتیں، دو شدید زخمی

تاثیر 19 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

مالیگاوں ( ناسک) ، 19 جنوری :مالیگاؤں تعلقہ میں واقع مالیگاؤں منماڑ روڈ پر پیر کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا جس نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ صبح 3 بجے کے قریب ورہانے گاؤں کے پاس نجی بس اور پک اپ ٹرک کے درمیان ہونے والی آمنے سامنے کی ٹکر میں چار افراد جانبحق ہوگئے، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ حادثے میں 20 سے زائد مسافروں کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔اطلاعات کے مطابق، پونے سے روانہ ہونے والی نجی بس مالیگاؤں کی طرف جا رہی تھی، اسی دوران سامنے سے آنے والا پک اپ ٹرک بس سے ٹکرا گیا۔ تصادم کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پک اپ ٹرک بس کے اگلے حصے میں پھنس گیا اور بس کا سامنے والا حصہ مکمل طور پر چکنا چور ہو گیا۔