بس اور ٹرک کی ٹکرکے بعد بس شعلوں کی نذر

تاثیر 2 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

اورنگ آباد ، 2 جنوری:آج 2 جنوری کی صبح تقریباً 3 بجے مالیواڑا ٹول ناکہ کے قریب سمردھی مہامارگ پر ایک اور سنگین حادثہ پیش آیا ہے۔جس میں ایک نجی ٹریولس بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا، جس کے فوراً بعد بس میں آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں ایک مسافر جھلس کر ہلاک ہو گیا جبکہ باقی مسافر بروقت نکلنے کے باعث محفوظ رہے۔
حکام کے مطابق سائرام ٹریولس کی بھارت بینز بس (ایم ایچ 19 سی ایکس 3015) ممبئی کی طرف رواں تھی۔ مالی واڑا ٹول ناکہ سے 15 تا 16 کلومیٹر کے فاصلے پر، سمردھی مہامارگ نمبر 463 پر، بس نے آگے چل رہے ٹرک (سی جی 04 ایم 8711) کو شدید ٹکر مار دی، جس کے فوراً بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی۔