تاثیر 23 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،23جنوری:کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس’اشتعال انگیز دعوے‘ کا جواب دے دیا ہے جس میں ٹرمپ نے ڈیووس میں کہا تھا کہ ’کینیڈا، امریکہ کی بدولت زندہ ہے‘۔جمعرات کے روز کیوبیک سٹی میں نئی قانون ساز مدت کے آغاز سے قبل خطاب کرتے ہوئے مارک کارنی نے کہا “کینیڈا امریکہ کی بدولت زندہ نہیں ہے، بلکہ کینیڈا اس لیے ترقی کر رہا ہے کیونکہ ہم کینیڈین ہیں”۔ تاہم انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان “شان دار شراکت داری” کا اعتراف بھی کیا۔کارنی کا یہ تبصرہ منگل کے روز عالمی اقتصادی فورم میں ان کے اس خطاب کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ کی قیادت میں قوانین پر مبنی عالمی نظام “ٹوٹ پھوٹ” کا شکار ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ کینیڈا جیسی درمیانی قوتوں کو جنہوں نے “امریکی غلبے” کے دور میں ترقی کی، اب یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ایک نئی حقیقت شروع ہو چکی ہے اور محض “تعمی انہیں بڑی طاقتوں کی جارحیت سے نہیں بچا سکے گی۔کارنی کے خطاب نے ٹرمپ کو برہم کر دیا، جنہوں نے اگلے ہی دن اپنی تقریر میں کہا “میں نے کل آپ کے وزیر اعظم کو دیکھا، وہ کافی حد تک شکر گزار نہیں تھے”۔ ٹرمپ نے مزید کہا “کینیڈا امریکہ کی بدولت زندہ ہے۔ مارک، اگلی بار جب تم بیان دو تو یہ بات یاد رکھنا”۔

