سنکلپ آپریشن کے تحت ضلع وسطی پولیس نے بڑی کارروائی کی

تاثیر 3 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 3 جنوری : دارالحکومت میں جرائم پر مؤثر طریقے سے قابو پانے کے لیے شروع کی جانے والی سنٹرل ڈسٹرکٹ پولیس نے گزشتہ ماہ آپریشن ‘ سنکلپ ‘ کے تحت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یکم دسمبر 2025 سے 31 دسمبر 2025 کے درمیان سنٹرل ڈسٹرکٹ پولیس نے چھینا جھپٹی، ڈکیتی، چوری، چھپٹ ماری ،سائبر فراڈ، آرمس ایکٹ، این ڈی پی ایس ایکٹ، جوا، ایکسائز ایکٹ، اور گاڑیوں کی چوری جیسے معاملات میں سخت کارروائی کی اور بڑی تعداد میں مجرموں کو گرفتار کیا۔
وسطی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ندھین والسن نے بتایا کہ پولیس نے چھیننے کے 19 معاملات کو حل کیا اور 28 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے 127 موبائل فون، جرم میں استعمال ہونے والا ایک آٹو رکشہ، تین موٹر سائیکلیں، ایک اسکوٹر اور نقدی برآمد ہوئی۔