تاثیر 28 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 28 جنوری : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے ناگہانی انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے آنجہانی اجیت پوار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بابا مہاکال سے آنجہانی کی روح کی شانتی کے لئے پرارتھنا کی ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ آنجہانی اجیت پوار ایک کشادہ دل شبیہ والے مہاراشٹر کے زمینی لیڈر تھے۔ انہوں نے مختلف حکومتوں میں اہم محکموں کی ذمہ داریوں کو پوری ذمہ داری سے ادا کرتے ہوئے مہاراشٹر کی ترقی میں گراں قدر تعاون دیا۔ وہ غریب، محروم اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ وقف رہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بدھ کو جاری پیغام میں کہا کہ مہاراشٹر کے بارامتی ہوائی اڈے میں لینڈنگ کی کوشش کے دوران پیش آیا طیارہ حادثہ دلخراش ہے۔

