تاثیر 21 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
چھپرہ، 21 جنوری : وزیر اعلیٰ نتیش کمار نیاپنی سمردھی یاترا کے دوران کروڑوں روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ انہوں نے عوامی بات چیت کے ذریعے حکومت کے آئندہ منصوبوں کو بھی عوام کے ساتھ شیئر کیا۔وزیر اعلیٰ نے صدر بلاک کیمپس میں واقع جیویکا دیدی کے سلائی اور کٹنگ ٹریننگ سنٹر کا معائنہ کرکے اپنے پروگرام کا آغاز کیا۔ انہوں نے وہاں کی جانے والی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور جیویکا دیدی کی خود انحصاری کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے سات نشیچے پارٹ 3 کے تحت لگائے گئے اسٹارٹ اپ اسٹال کا بھی معائنہ کیا اور نوجوان کاروباریوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس کے بعدوزیر اعلیٰ نے بنٹوریا میں آئی ٹی آئی کی نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا۔
انہوں نے عوامی بہبود کی اسکیموں کے اسٹال کا بھی معائنہ کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اسکیموں کے فائدے آخری میل تک پہنچائے جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے سمردھی یاترا پر چھپرہ کا دورہ کیا، ضلع کو 538 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹ پیش کئے۔ انہوں نے 451 کروڑ مالیت کے 45 نئے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور 87 کروڑ روپے کے 24 مکمل شدہ پروجیکٹوں کو عوام کے لیے وقف کیا۔
عوامی سمواد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نتیش کمار نے پچھلی حکومت پر مزید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت ترقی کے نام پر ناکارہ ثابت ہوئی تھی۔ ”ہماری حکومت نے پچھلی چار میعادوں کے دوران انتھک محنت کی ہے، اور اب پانچویں بار، ہم لوگوں نے ہمیں آپ کی خدمت کے لیے جو موقع دیا ہے، اس کے مطابق گزار رہے ہیں۔” انہوں نے صحت، تعلیم، سڑکوں، بجلی اور ٹرانسپورٹیشن جیسے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کو حکومت کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

