تاثیر 9 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 9 جنوری : بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے جمعہ کےروز جے پی گنگا پتھ پر زمین کی تزئین، درخت لگانے اور خوبصورتی کے کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے گنگا ندی کے کنارے تیار کیے جانے والے پارک کا بھی معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران افسران نے وزیر اعلیٰ کو پارک کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔
وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ چونکہ یہ پارک گنگا ندی کے کنارے واقع ہے، اس لئے عوام کی حفاظت اور سہولت کے لئے ترقیاتی کام اولین ترجیح کے ساتھ انجام دئیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کام جاری ہے اور پارک کی ترقی سے جے پی گنگا پتھ کے علاقے میں ہریالی میں اضافہ ہو گا، جس سے لوگ اپنے خاندانوں کے ساتھ وقت گزار سکیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کام تیزی سے مکمل کیا جائے۔

