تاثیر 5جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 5 جنوری : وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پیر کے روز راجندر نگر کے سشیل مودی اسمرتی پارک میں سابق نائب وزیر اعلیٰ پدم بھوشن آنجہانی سشیل کمار مودی کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے آنجہانی سشیل کمار مودی کے آدم قد مجسمے کی نقاب کشائی کی اور انہیں گلہائے عقیدت نذر کئے۔
اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے سری کرشنا میموریل ہال میں منعقد آنجہانی سشیل کمار مودی کے یوم پیدائش پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے آنجہانی سشیل مودی کی تصویر پرگلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے شمع روشن کر کے پروگرام کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، بہار قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر پریم کمار، بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، وزیر صحت منگل پانڈے، وزیر زراعت رام کرپال یادو، آنجہانی سشیل کمار کی مودی کی اہلیہ جارج کمار،کشور یادو، سابق ایم ایل اے ارون کمار سنہا، جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری منیش کمار ورما موجود تھے۔

