تاثیر 21 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 21 جنوری :اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے وزیر اعلی کی رہائش گاہ 5 کالی داس مارگ پر ایک رسمی ملاقات کی۔ برلا 86ویں آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کانفرنس میں شرکت کے لیے لکھنؤ میں ہیں۔ دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا اور ڈپٹی اسپیکر موہن سنگھ بشٹ نے بھی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ سکم اسمبلی کے اسپیکر منگما نوربو شیرپا اور ڈپٹی اسپیکر راج کماری تھاپا نے بھی وزیر اعلیٰ یوگی سے رسمی ملاقات کی۔

