وزیر اعلی کا چھپرہ دورہ اب 21 جنوری

تاثیر 18 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ،18 جنوری(نقیب احمد)چیف منسٹر نتیش کمار کی سمردھی یاترا کو لے کر سارن کے انتظامی حلقوں میں مصروفیت شباب پر ہے۔سی ایم کا چھپرہ دورہ اب 21 جنوری کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔جبکہ پہلے سے طے شدہ وقت ایک دن بعد تھا۔
اب وزیر اعلی 21 کو چھپرہ میں ایک عوامی مکالمہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ میٹنگ اور مختلف افتتاح کریں گے اور 22 جنوری کو سیوان کے لیے روانہ ہوں گے۔محدود وقت کی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے اپنی تیاریوں کی رفتار دگنی کر دی ہیں۔تاریخ میں تبدیلی کے بعد شہر کے تمام پبلسٹی بورڈز اور فلیکس بورڈز پر اب 21 جنوری کی تاریخ درج کر دی گئیں ہیں۔مرکزی تقریب شہر کے بندٹولیہ بس اسٹینڈ کے قریب ہونے والی ہے۔جہاں چیف منسٹر عوام سے بات چیت کریں گے۔صدر بلاک میں جیویکا دیدی کے کپڑوں کی سلائی سنٹر کو بھی خصوصی طور پر تیار6 کیا جا رہا ہے۔عہدیداروں کی ایک ٹیم دن رات پنڈال تعمیر کے لیے کیمپ کر رہی ہے۔25 سو اسکوائر فٹ کا ہینگر لگایا گیا ہے۔جبکہ اسٹیج تعمیر کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔سی ایم بوائز آئی ٹی آئی کی عمارت کا افتتاح کریں گے۔عمارت کو رنگ روغن کر دیا گیا ہے۔وہاں ایک جدید ترین لیب قائم کی جا رہی ہے۔جہاں ٹاٹا لیبز کے پلانٹ نصب کیا گیا ہے.یہاں بہترین اسٹارٹ اپس کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔آئی ٹی آئی کے مرکزی دروازے پر ایک بڑا چمکدار سائن بورڈ نصب کیا جا رہا ہے۔جس میں تمام محکموں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریبات کی فہرست دکھائی گئی ہے۔