تاثیر 20 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ناگپور، 20 جنوری:نیوزی لینڈ کو ہندوستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل چوٹ کے خدشات کا سامنا ہے۔ دریں اثنا، کیویز نے بدھ کو ناگپور میں شروع ہونے والے پہلے تین ٹی ٹوئنٹی کے لیے کرسٹئین کلارک کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
دائیں ہاتھ کے میڈیم تیز گیند باز کلارک نے حال ہی میں ہندوستان کے خلاف اپنی پہلی ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ تین میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر تھے، انہوں نے ویرات کوہلی کے دو آؤٹ سمیت سات وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ روب والٹر نے کہا کہ کلارک کو ٹیم میں شامل کرنے کا بنیادی مقصد فاسٹ باؤلنگ اٹیک کے لیے اضافی اختیارات فراہم کرنا ہے تاکہ بولرز کے کام کے بوجھ کو بہتر طریقے سے سنبھالا جا سکے۔دریں اثنا، آل راؤنڈر مائیکل بریسویل کو اندور میں تیسرے اور آخری ون ڈے کے دوران فیلڈنگ کے دوران بائیں پنڈلی میں معمولی تکلیف ہوئی تھی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘انے والے دنوں میں بریسویل کا علاج اور نگرانی کی جائے گی جس کے بعد ان کی دورے میں مزید شرکت کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا’۔

