وزیر اعلیٰ سدھارمیانے بیلاری فسادات کی تحقیقات کا حکم دیا

تاثیر 2 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بنگلورو، 02 جنوری :۔وزیر اعلی سدھارمیا نے کرناٹک کے بیلاری میں ایم ایل اے جناردن ریڈی کی رہائش گاہ کے قریب کانگریس کارکن کے قتل کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔وزیراعلی سدھارمیا جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں سے بات کررہے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کی مکمل تحقیقات کریں کہ واقعہ میں استعمال ہونے والی گولی کس کی بندوق سے چلائی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ واضح ہونا چاہیے کہ گولی کس کی بندوق سے چلی تھی۔یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ گولی بی جے پی کارکن کی بندوق سے چلی یا کانگریس کارکن کی بندوق سے۔ وزیراعلی نے کہا کہ متعلقہ عہدیداروں کو راج شیکھر ریڈی کی موت کی وجہ بننے والی گولی اور بندوق کے صحیح ذریعہ کے بارے میں مکمل رپورٹ پیش کر نے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔