کرناٹک میں گورنر اور حکومت کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا

تاثیر 22 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بنگلورو، 22 جنوری : مرکزی حکومت مخالف زبان پر مشتمل تقریر پڑھنے سے انکار کرنے کے بعد کرناٹک کے گورنر اور ریاستی حکومت کے درمیان تنازعہشدت اختیار کر گیا ہے۔طے پروگرام کے مطابق، آج صبح 11بجے اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا تھا، لیکن گورنر تھاور چند گہلوت نے تقریر میں مرکز ی حکومت مخالف سخت زبان پر اعتراض کرتے ہوئے خطاب کرنے سے انکار کر دیا۔
گورنر نے کہا کہ ’’وکست بھارت -جی ارم جی ‘‘قانون کی مخالفت میں استعمال کی جانے والی زبان مبالغہ آرائی پر مبنیہے اور بد نیتی کے احساس کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے حکومت کی تیار کردہ تقریر کے تقریباً 100 دفعات میں سے 11 کو قابل اعتراض قرار دیا اور واضح کیا کہ انہیں حذف کئے جانے پر ہی وہ خطاب کریں گے ۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کو پیغام بھی بھیجا گیا ہے۔