کرائم برانچ نے دھوکہ دہی کے معاملے میں دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا

تاثیر 13 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 13 جنوری :جموں میں نوکری دلانے کے نام پر 9 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اسپیشل کرائم ونگ (ایس سی ڈبلیو)، کرائم برانچ جموں نے اس سلسلے میں دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ملزمان کی شناخت اجے گپتا اور اس کی اہلیہ انشو گپتا سکنہ لین نمبر-2، سرول جموں کے طور پر کی گئی ہے۔ کرائم برانچ کے مطابق متاثرہ شخص نے شکایت درج کرائی تھی کہ ملزمان نے مناسب نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر اس سے رقم حاصل کی۔
شکایت میں بتایا گیا کہ متاثرہ شخص نے ملزمان کے اعتماد میں آکر مجموعی طور پر 9 لاکھ روپے ادا کیے، جن میں سے 3.50 لاکھ روپے انشو گپتا کے بینک کھاتے میں، 2 لاکھ روپے اجے گپتا کے کھاتے میں منتقل کیے گئے، جبکہ بقیہ 3.50 لاکھ روپے نقد دیے گئے۔