تاثیر 1 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی(ایم ملک)او ٹی ٹی ناظرین کے لیے 2026 اب تک کا سب سے زیادہ پرجوش سال بن رہا ہے ۔ جرائم، ڈرامہ، نفسیاتی تھرلر، اور انتھولوجی فارمیٹس میں کئی بڑے سیکوئلز اور نئی سیریز ہندوستان اور دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی ہیں۔ انڈرورلڈ کی تاریک کہانیوں سے لے کر کردار پر مبنی اسرار اور ستاروں سے جڑے انتھالوجیز تک، یہ شوز پہلی ہی قسط سے ناظرین کو جھنجھوڑ کر رکھنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ یہاں، ہم 2026 کے 7 سب سے زیادہ متوقع او ٹی ٹی شوز کی فہرست پیش کرتے ہیں۔

