گھنے کوہرے کے باعث دہلی میں پروازوں میں تاخیر، 177 ٹرینیں تاخیر کا شکار

تاثیر 17 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 17 جنوری (ہ س)۔ شمالی ہند میں جاری سرد لہر کے باعث ہفتہ کی صبح قومی دارالحکومت نئی دہلی کے بڑے حصے میں چھائے گھنے کوہرے نے ریل اور ہوائی آمد و رفت کو شدید طور پر متاثر کیا ہے۔ اندرا گاندھی انٹرنیشنل (آئی جی آئی) ایئرپورٹ پر حد نگاہ کم ہونے سے کئی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔
وہیں، کوہرے اور کم حد نگاہ کے باعث کل 177 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔
دہلی ایئرپورٹ نے صبح پروازوں کو آپریشن میں تاخیر کے حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں سے کہا ہے کہ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ایئرپورٹ جانے سے پہلے اپنی اپنی ایئر لائنز سے پرواز کی صورتحال معلوم کر لیں، کیونکہ کوہرے کی وجہ سے آپریشن پر وقفے وقفے سے اثر پڑ سکتا ہے۔
ریلوے کی ٹرین رننگ لسٹ سے حاصل معلومات کے مطابق کئی ٹرینیں دو سے 8 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں۔ دہلی-این سی آر میں حد نگاہ کم ہونے کے سبب دہلی آنے جانے والی سبھی اہم ٹرینوں پر اثر پڑا ہے۔