تاثیر 18 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کھٹمنڈو، 18 جنوری : نیپالی کانگریس کے شیر بہادر دیوبا دھڑے نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر 20 مارچ کو ہونے والے نامزدگی کے عمل کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نیپال میں ایوان نمائندگان کے لیے انتخابات 5 مارچ کو ہونے والے ہیں۔ اس الیکشن کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ 20 جنوری ہے۔ دیوبا دھڑے کے رہنما من بہادر وشوکرما کے مطابق، پارٹی کے چیف سکریٹری اور سابق اٹارنی جنرل کھم بہادر کھاٹی نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ انتخابی عمل کو روک دیا جائے کیونکہ یہ معاملہ زیر سماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں سپریم کورٹ میں دائر رٹ کی مصدقہ کاپی حاصل کر کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہے، تاکہ اس بنیاد پر انتخابی عمل کو ملتوی کیا جا سکے۔

