تاثیر 1 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 1 جنوری:نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی نئی فلموں کے لیے شائقین کی امیدیں تیز ہو گئی ہیں لیکن رنویر سنگھ کی فلم ’دھُورندھر‘ کا باکس آفس پر راج برقرار ہے۔ 5 دسمبر 2025 کو ریلیز ہونے والی یہ فلم اب بھی روزانہ دوہرے ہندسے کی آمدنی کما رہی ہے اور سینما گھروں میں مضبوطی سے برقرار ہے۔ دریں اثنا، کارتک آریان کی ”تو میری، میں تیرا، میں تیری تو میرا” اپنے پہلے ہفتے میں شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی اور باکس آفس پر جدوجہد کرتی نظر آتی ہے۔آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی، ”دھورندھر” نے ریلیز کے 27 ویں دن بھی اپنی زبردست کارکردگی کو جاری رکھا۔

