الیکشن کمیشن بنگال میں ایس آئی آر کے تحت پسماندہ لوگوں کے لیے 160 خصوصی سماعت مراکز کھولے گا

تاثیر 5جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 5 جنوری :مغربی بنگال میںخصوصی جامع نظر ثانی(ایس آئی آر) کے دوران حاشیے پر رہنے والے طبقوں کو ان کے حق رائے دہی سے محروم نہ ہونے دینے کے لئے انتخابی کمیشن نے بڑا قدم اٹھایا ہے ۔ کمیشن نے ریاست کے منتخب اضلاع میں غیر مرکزیت والے 160 خصوصی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کے عہدیداروں کے مطابق، یہ 160 مراکز دارجلنگ، کلیمپونگ، علی پور دوار، جلپائی گوڑی، جھارگرام، پورولیا، مغربی مدنا پور،بابنکوڑہ ، نادیہ، مغربی بردوان، ہاوڑہ اور شمالی 24 پرگنہ کے اضلاع میں کھولے جائیں گے۔ ضرورت پڑنے پر جنوبی 24 پرگنہ کے ساحلی علاقوں میں بھی ایسے کچھ مراکز قائم کیے جا سکتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ان اضلاع کے ضلع مجسٹریٹس، جو ضلع انتخابی افسر بھی ہیں، نے چیف الیکٹورل آفیسر کے ذریعے الیکشن کمیشن کو اپنے اپنے علاقوں میں ایسے خصوصی مراکز کھولنے کی تجاویز پیش کی تھیں۔ کمیشن نے ان تجاویز کو درست قرار دیتے ہوئے منظوری دے دی ہے۔