ملک کا ہر شعبہریفارم ایکسپریس پر سوار، کھیلوں کے شعبے میں بھی بڑی اصلاحات : نریندر مودی

تاثیر 4 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

وارانسی، 4 جنوری : وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 2014 کے بعد ہندوستان کا کھیلوں کا ماڈل کھلاڑیوں پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ٹیلنٹ کی سائنسی شناخت، جدید تربیت، غذائیت اور انتخاب کے شفاف عمل نے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ آج ملک کا ہر شعبہ ریفارم ایکسپریس پر سوار ہے اور کھیلوں کے شعبے میں بھی بڑی اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ نیشنل اسپورٹس گورننس ایکٹ اور کھیلو انڈیا پالیسی 2025 جیسی دفعات صحیح ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کریں گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں منعقدہ 72 ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کا ورچوئلی طور پر افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اتوار کو مقامی ڈاکٹر سمپورنانند اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک تقریب میں 1000 سے زیادہ کھلاڑیوں اور ان کے کوچوں سے ورچوئلیطور پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 2014 سے مختلف کھیلوں میں ہندوستان کی کارکردگی میں مسلسل بہتری آئی ہے، اور وہجین-زی ایتھلیٹس کو میدان میں ہندوستانی پرچم لہراتے دیکھ کر فخر محسوس کرتے ہیں۔