اردو مترجم افسر اظہار عالم،اردو سینیر کلرک ظفر عالم کے سبکدوشی پر ہوئی الوداعی تقریب

تاثیر 1 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

           سہسرام ( انجم ایڈووکیٹ ) جناب اظہار عالم اردو مترجم آفسر کم انچارج آفیسر ضلع اردو زبان شاخ کلکٹریٹ روہتاس سہسرام ​​اور محمد ظفر عالم سینیر کلرک اردو بلاک آفس ناصری گنج روہتاس دونوں سرکاری ملازمین کے اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد مورخہ 31 دسمبر 2025 کو ریٹائر ہوئے ۔ اس مناسبت سے مورخہ 31 دسمبر 2025 کو ہی دونوں اشخاص کے الوداعیہ اور اعزاز کے لئے ایک الوداعی اور اعزازی تقریب کا انعقاد ضلع دفتر اقلیتی بہبود محکمہ کیمپس سہسرام میں کیا گیا ۔ مسٹر کشور کمار آنند ڈپٹی ڈائرکٹر اقلیتی بہبود و آفتاب کریم ضلع معزور فلاح شاخ روہتاس سہسرام کی ہدایت پر کیا گیا، جسمیں معزز حضرات کے ساتھ ضلع اردو زبان سیل روہتاس سہسرام ​​کے تمام ملازمین مذکورہ تقریب میں موجود تھے، جہاں مسٹر کشور کمار آنند اسسٹنٹ ڈائرکٹر اقلیت ویلفیئر، آفتاب کریم ضلع اردو زبان سیل روہتاس سہسرام، صحافی اختر امام انجم، ٹیپو سلطان، محمد آفتاب عالم، موہن کمار کرن، محمد شکیب عالم، وقار اعظم، اقبال اعظم، کرن کماری، شاہین اقبال، راج کپور آزاد، شہلا ثروت، سیدہ خاتون و اردو کے دیگر کئی کارکنان موجود تھے، جہاں پر موجود تمام کارکنوں اور معززین نے انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے الوداع کیا اور اپنے تجربات بھی بتائے ۔ جناب اظہار عالم سبکدوش اردو مترجم آفیسر نے اپنے خطاب میں اردو کی ترقی کے لئے کئے گئے کاموں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ اعلیٰ افسر کے ساتھ تال میل قائم کرتے ہوئے ایمانداری اور سرگرمی کے ساتھ کام کو بروقت مکمل کیا جائے تبھی تعریف ہوگی ۔ مسٹر کشور کمار آنند ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ اقلیتی بہبود نے کہا کہ صرف اچھے کاموں کی ہی تعریف کی جاتی ہے جو اظہار عالم صاحب میں نظر آرہی تھی، ہم ان کی سبکدوشی پر افسوس کا اظہار کرنے کے بجائے یہ کہیں گے کہ وہ عزت کے ساتھ سبکدوش ہوگئے، انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ نیک تمنائیں، لمبی زندگی اور بہتر کی دعائیں دیتے ہیں ۔ موقع پر متذکرہ دونوں حضرات کو پھولوں کی ہار، کپڑے، کتابیں گلدستہ اور یادگاری نشانات پیش کر انھیں الوداع کہا ۔