تاثیر 21 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پریاگ راج، 21 جنوری: سوامی اوی مکتیشورا نند مہاراج اور پریاگ راج میلہ اتھارٹی کے درمیان شروع تنازعہ اب تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ان کے سپریم کورٹ کے وکیل نے منگل کی دیر رات نوٹس کا جواب بھیجا۔ اس میں وارننگ دی گئی ہے کہ کیمپ میں چسپاں کردہ نوٹس کو فوراً واپس نہیں لیا تو اتھارٹی سپریم کورٹ کی توہین کی ذمہ دار ہوگی۔ یہ جانکاری سوامی کے میڈیا انچارج شیلیندر یوگی سرکار نے دی۔
انہوں نے بتایا کہ سوامی اوی مکتیشورا نند مہاراج کے سپریم کورٹ کے وکیل نے پریاگ راج میلہ اتھارٹی کو 19 نومبر کو دیے گئے نوٹس کا جواب میل آئی ڈی پر بھیجا ہے۔

