سلاواس روڈ پر ہینڈی کرافٹ فیکٹری میں لگی آگ ، تین گھنٹے میں قابو پایا گیا

تاثیر 5جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جودھ پور، 5 جنوری : شہر کے باسنی انڈسٹریل ایریا میں سالاواس روڈ پر واقع کالونی میں واقع ہینڈی کرافٹ فیکٹری میں آدھی رات کو زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی بتائی گئی ہے۔ آگ بجھانے کے لیے نصف درجن سے زائد فائر انجنوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ لگ بھگ تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے سے فیکٹری مالک کے گھر اور پڑوسی کے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ فیکٹری کے اردگرد بستی ہونے کی وجہ سے بڑا جانی و مالی نقصان ٹل گیا۔ فیکٹری مالک کو نوٹس جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔