تاثیر 17 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ (فضا امام):دربھنگہ شہر میں حضرت شہید بابا کے مزار کے احاطے میں چڑھائی گئی چادروں میں آگ لگنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہ مزار سٹی پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں ٹاؤن ہال کے قریب واقع ہے، جہاں صبح کے وقت آگ لگنے کی اطلاع ملی۔واقعے کی خبر پھیلتے ہی ایک مخصوص طبقے کے لوگوں میں ناراضگی دیکھی گئی۔
مقامی افراد نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ سماج دشمن عناصر کی جانب سے شہر کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔ بعد ازاں ایس ڈی ایم وکاس کمار اور ایس ڈی پی او صدر راجیو کمار پولیس فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔

