تاثیر 8 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 8 جنوری :مغربی بنگال میں سردی کی لہر مسلسل بڑھ رہی ہے۔ شمال سے جنوب تک لوگ شدید سردی کا سامنا کر رہے ہیں۔ کولکاتا میں بھی ہڈیوں کو کپکپادینے والی سردی پڑ رہی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری کے قریب پہنچ گیا ہے۔ جمعرات کی صبح ایک سرکاری بیان میں محکمہ موسمیات نے واضح کیا فی الحال راحت کوئی امید نہیں ہے۔ کئی اضلاع میں سرد لہر کے لئے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ دوپہر کے بعد آسمان زیادہ تر صاف رہے گا۔کولکاتا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 22 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے، جو معمول سے 2.7 ڈگری کم ہے۔ کم از کم درجہ حرارت تقریباً 11.6 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے، جو معمول سے 2.3 ڈگری سیلسیس کم ہے۔

