تاثیر 22 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
وارانسی، 22 جنوری : سوشل میڈیا پر سرخیوں میں رہنے والی بہار کے کیمور کی لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور کو وارانسیکی لنکا پولیس نے ان کے خلاف درج کیس کے سلسلے میں نوٹس جاری کیا ہے۔ اس کی معلومات خود نیہا سنگھ نے جمعرات کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے دی۔ نوٹس میں لوک گلوکارہ سے کہا گیا ہے کہ وہ سات دن کے اندر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔
نوٹس ملنے کے بعد لوک گلوکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر طنزیہ انداز میں لکھا کہ حضرت گنج کوتوالی سے طلب کیے جانے کے بعد بنارس کے لنکا تھانے کی پولیس بھی ان کے گھر آگئی ہے۔جس قدر تیزی اور محنت مجھے پریشان کرنے کے لئے کی جارہی ہے، کاش اتنی محنت اور تیزی پٹنہ کی بیٹی کو انصاف دلانے کے لئے کی گئی ہوتی ۔

