وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی پر عمل کرتے ہوئے جوال رانا کی والدہ کو سرکاری ملازمت دی گئی

تاثیر 7 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 7 جنوری : ریاستی حکومت نے اپنے وعدے کو برقرار رکھتے ہوئے اوڈیشہ میں قتل ہونے والے تارکین وطن کارکن جویل رانا کی ماں کو سرکاری ملازمت کا تقرری خط سونپا۔ تقرری کا خط منگل کی شام کو پہنچایا گیا۔ وہ بدھ کو سوتی-1 بلاک میں واقع بی ایل آر او دفتر میں بطور اٹینڈنٹ اپنی ڈیوٹی شروع کریں گی۔قابل ذکر ہے کہ 24 دسمبر 2025 کو سماج دشمن عناصر نے بی جے پی کی حکومت والی ریاست اڈیشہ کے سمبل پور میں مرشد آباد ضلع کے سوتی اسمبلی حلقہ کے چک بہادر پور گاؤں کے ایک نوجوان جویل رانا کا قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا، دو لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی اور خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے کا وعدہ کیا۔