چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں کشتی الٹنے سے چار افراد بہہ گئے، دو کی لاشیں برآمد

تاثیر 22 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بیجاپور، 22 جنوری :چھتیس گڑھ کے بیجاپور کے بھیرم گڑھ تھانہ علاقے میں اُسپری جھلی گھاٹ پر دریائے اندراوتی میں کل دیر شام کشتی الٹنے سے ایک خاندان کے چار افراد تیز دھارے میں بہہ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے 18 گھنٹے بعد جمعرات کی صبح ماں -بیٹی کی لاشیں نکال برآمد کر لیں۔ لڑکی کا جسم تولیہ سے بندھا ہوا تھا۔ والد اور ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔
بھیرم گڑھ پولیس سے آج صبح ملی اطلاع کے مطابق ،21 جنوری کی شام پانچ لوگ جھلی گھاٹ پر ایک کشتی میں خریداری کر کے دریائے اندراوتی کے اس پار واقع اپنے گاؤں بوڈگا واپس آ رہے تھے۔ تیز بہاو کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔ ایک خاتون کو مقامی لوگوں نے بچا لیا۔ باقی چاروں کی تلاش شروع کی گئی لیکن رات گئے تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔