جرمن ایئر لائن کا اسرائیل کیلئے رات کی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ

تاثیر 15 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

برلن ،15جنوری:جرمن ایئر لائن نے اسرائیل کے لیے رات کی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق جرمن ایئر لائن کے مطابق اسرائیل کے لیے رات کی پروازیں 19 جنوری تک بند رہیں گی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایئر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ علاقائی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔