تاثیر 30 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
رائے بریلی، 30 جنوری : اتر پردیش کے رائے بریلی میں شنکراچاریہ اویمکتیشورانند مہاراج کو کانگریس پارٹی سے جوڑنے والے ہورڈنگس لگائے گئے ہیں۔ شنکراچاریہ کو’’کانگریساچاریہ‘‘ بتایا گیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اس پر سخت اعتراض کیا ہے اور ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
جمعہ کو وشو ہندو رکشا پریشد کے قومی جنرل سکریٹری راہل سنگھ نے شہر کے نمایاں مقامات پر ہورڈنگس لگوائے ہیں۔ان میں شنکراچاریہ اویمکتیشورانند کو ’’کانگریساچاریہ‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ کانگریس کے ضلع صدر پنکج تیواری نے اسے سناتن دھرم کے اعلیٰ ترین عہدے کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہورڈنگس لگانے والے نوجوان محض سستی مقبولیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

