مفاد عامہ مدنظر ڈی ایم نے اکوڑھی گولہ بلاک و کئی دیگر دفاتر کا کیا معائنہ،لگایا جنتا دربار

تاثیر 21 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

           سہسرام ( انجم ایڈووکیٹ ) آج مورخہ 21 جنوری 2026 کو ضلع ج روہتاس مسز ادیتا سنگھ نے اکوڑھی گولہ بلاک آفس و دیگر دفاتر کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ معائنہ کا بنیادی مقصد بلاک کی سطح پر ہونے والے انتظامی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینا، عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور عام شہریوں کے مسائل کے فوری اور موثر حل کو یقینی بنانا تھاو۔ معائنہ کے دوران ضلع کلکٹر نے اکوڑھی گولہ بلاک آفس کی مختلف شاخوں کا دورہ میں دفتری نظام، ریکارڈ کی دیکھ بھال، زیر التوا درخواستوں کی حالت اور شہری سہولیات کا بغور جائزہ لیا ۔ انھوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمانہ کام بروقت، شفاف طریقے سے اور مفاد عامہ کے ساتھ انجام دئے جائیں ۔ معائنہ کے دوران ضلع کلکٹر نے دفتر کے احاطہ میں موجود مقامی شہریوں اور عوامی نمائنگان سے بات چیت بھی کی اور ان کے مسائل کو سنجیدگی سے سنا ۔ اس موقع پر جنتا دربار کا بھی انعقاد ہوا، جہاں  عوامی مسائل کو متعلقہ افسران کو موقع پر ضروری کارروائی کرنے اور اسکے فوری حل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر نے عوامی نمائندوں اور بلاک سطح کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں خاص طور پر اکوڑھی گولہ بلاک اور علاقہ سے متعلق ترقیاتی اور انتظامی کاموں کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ انھوں نے تمام عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریاستی اور مرکزی حکومت کی عوامی بہبود اسکیموں کے فائدے آخری فرد تک پہنچیں اور کسی بھی سطح پر لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ معائنہ کے دوران ضلع کلکٹر نے بلاک آفس کے احاطہ میں قائم مختلف محکمانہ اور سماجی اسٹالز کا بھی دورہ کیا، بنکروں کی طرف سے لگائے گئے اسٹالس اور طلباء کی تخلیقی کاوشوں کو خاص طور پر سراہا ۔ لوہیا سوچھتا ابھیان کے تحت تعمیر کئے گئے کمیونٹی سینی ٹیشن کمپلیکس کا باقاعدہ افتتاح کیا، صفائی کو عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انھوں نے عوام سے صفائی برقرار رکھنے کی اپیل کی ۔ ضلع کلکٹر نے کسان رجسٹری خصوصی کیمپ کا معائنہ کیا انھوں نے تمام کسانوں پر زور دیا کہ خاص مرحلہ کے تحت فارمر رجسٹری آئی ڈی حاصل کریں، مختلف سرکاری اسکیموں، زرعی سبسڈی، فصلوں کی امداد، اور ڈیجیٹل خدمات تک بروقت رسائی کو یقینی بنائیں ۔